راولپنڈی (ساجد چوہدری ، اپنے نامہ نگار سے) پاکستان ملٹری اکاؤنٹس ڈیپارٹمنٹ کے 88 اسسٹنٹ اکاؤنٹس افسران کو گریڈ 18میں بطور اکاؤنٹس افسران ترقی کی منظوری دیدی گئی۔ نوٹیفیکیشن رواں ہفتہ کے دوران جاری ہونے کی توقع ہے۔گریڈ سترہ کے 79 اسسٹنٹ اکاؤنٹس افسران کو اکاؤنٹس افسران کی خالی پوسٹوں پر ترقی جبکہ 9اسسٹنٹ اکاؤنٹس افسران کو آنے والے دنوں میں ریٹائر ہو جانے والے اکاؤنٹس افسران کی پوسٹوں پر ترقی کی منظوری دی گئی۔