راولپنڈی، اسلام آباد(اپنے رپورٹر سے، خصوصی نامہ نگار) جڑواں شہروں میں ڈینگی مریضوں کی تعداد بڑھ کر 1157تک جا پہنچی۔ راولپنڈی میں ڈینگی کے کنفرم مریضوں کی تعداد 662ہوگئی۔ 83 مختلف ہسپتالوں میں زیرعلاج ہیں۔ وفاقی دارالحکومت میں بھی 22 نئے مریضوں کے اضافے سے ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد 495 ہو گئی ۔