• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جماعت اسلامی کے زیر اہتمام ترامڑی ہسپتال کی فوری تعمیر کے لیے احتجاج

اسلام آباد ( نیوز رپورٹر) جماعت اسلامی کے زیر اہتمام ترامڑی ہسپتال کی فوری تعمیر کیلئے احتجاجی مظاہرہ۔ احتجاج سے خطاب کرتے ہوئے اسلام آباد کے امیرنصراللہ رندھاوا نے کہا کہ ہسپتال کے لیے مختص زمین پر تاحال تعمیراتی کام شروع نہ ہونا سمجھ سے بالاتر ہے۔اس موقع پر صدر سیاسی کمیٹی ہما ایوب ، ناظم زون فرید خان ، سردار الیاس سمیت مقامی راہ نما موجود تھے۔ نصراللہ رندھاوا نے کہا کہ غوری ٹاؤن، برما ٹاؤن اور لہترار روڈ کے مکین صحت کی بنیادی سہولیات سے محروم ہیں اور انہیں علاج معالجے کیلئے شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
اسلام آباد سے مزید