• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مری سے غیر قانونی طور پر کاٹی گئی لکڑی کی سمگلنگ کی کوشش ناکام،ملزم فرار

راولپنڈی(راحت منیر/اپنے رپورٹر سے) مری میں جنگلات کی غیر قانونی کٹائی کے خلاف کارروائی میں محکمہ جنگلات مری کی ٹیم نے لاکھوں روپے مالیت کی لکڑی کی سمگلنگ کی کوشش نکام بناتے ہوئے ہائی ایس ویگن قبضے میں لے لی۔ڈی ایف او مری عامر امتیاز نے خفیہ اطلاع پر جاوید الرحمان عباسی ایس ڈی ایف او سامبلی سب ڈویژن کی سربراہی میں فارسٹر محمد حفیظ، فارسٹ گارڈ محمد توثیق، فارسٹ گارڈ محمد عدیل، فارسٹ گارڈ حامد عباسی اور فارسٹ گارڈ راجہ بلال پر مشتمل ٹیم تشکیل دی ۔جس نے فارسٹ چیک پوسٹ انگوری روڈ پر ناکہ بندی کرکے چیکنگ شروع کی تو ایک ہائی ایس ویگن ایف ڈی کیو9378کو روکنے کی کوشش کی گئی تو ڈرائیور نے گاڑی بھگادی۔تعاقب کرکے کٹھاڑ کے مقام پرگاڑی کو روک لیا گیا۔تو ڈرائیور فرار ہوگیا۔تلاشی پر گاڑی سے چڑ کی غیر قانونی طور پر کٹائی کرکے سمگل کی جانے والی لکڑی برآمد ہوئی۔محکمہ جنگلات نے گاڑی قبضہ میں لے کر تحقیقات شروع کردی ہیں۔
اسلام آباد سے مزید