اسلام آباد ( خصوصی نامہ نگار ) تھانہ کورال کے علاقے میں کورال چوک میں ایک لڑکا پانی والے ٹینکر سے نیچے گرا اور ٹینکر کےٹائر کے نیچے آ نے سے زندگی کی بازی ہار گیا جس کا نام علی بتایا جا تا ہے ، ایمرجنسی کال موصول ہوئی کی ایک لڑکا ٹینکر کے نیچے آگیا ہے جس پر ایمرجنسی وہیکل موقع پر پہنچی تو علی نامی لڑکے کی موقع پر موت واقع ہو چکی تھی جس کو سر پر چوٹ لگی جس کی وجہ سے اس کی کی موت واقعہ ہوئی ۔