• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد پولیس کا کریک ڈاؤن41ملزمان گرفتار کر لئے

اسلام آباد ( خصوصی نامہ نگار ) انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کے خصوصی احکامات پر اسلام آباد پولیس کا وفاقی دارلحکومت میں شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے جرائم کے انسداد اور جرائم پیشہ عناصر کی گرفتار ی کے لئے مو ثر کریک ڈاؤن جاری ہے، اس سلسلے میں تھا نہ کر اچی کمپنی، تھانہ شالیمار، تھا نہ گو لڑ ہ، تھا نہ سمبل، تھا نہ سنگجانی، انڈسٹر یل ایر یا، تھا نہ ہمک، تھا نہ بہا رہ کہو اور تھا نہ شہزاد ٹا ؤن پولیس ٹیموں نے 17 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 421گر ام آ ئس، 145گر ام ہیر وئن، 110گر ام چرس، 210بو تلیں شراب اور مختلف بو ر کے10عدد پستول معہ ایمونیشن برآمد کر لئے ،گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے جبکہ مجرمان اشتہا ری اور عدالتی مفرروان کی گرفتاری کیلئے چلائی جانے والی خصوصی مہم کے دوران 24مجرمان کی گرفتاری عمل میں لا ئی گئی۔
اسلام آباد سے مزید