• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈاکٹر امجد نے ضاریان ویلفئر فاؤنڈیشن کے قیام کا اعلان کر دیا

اسلام آباد ( ایوب ناصر، خصوصی نامہ نگار ) اسلام آباد گروپ کے سرپراست اعلیٰ ، مسلم لیگ (ق) کے آرگنائزر ڈاکٹر محمد امجد نے ضاریان ویلفئر فاؤنڈیشن کے قیام کا اعلان کر دیا ہے جو پاکستان سویٹ ہوم کے ساتھ مل کر وفاقی دارالحکومت کو خدمت کا شہر بنانے کے عزم کااظہار کیا ہےجمعہ کو پاکستان سویٹ ہوم میں افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے ،ڈاکٹر امجد نے کہا کہ ہم اسلام آباد کو کراچی سے بڑا رفاعی شہر بنانے کیلئے مل کر آگے بڑھیں گے اور نشے کے عادی نوجوانوں کو تباہ ہونے اور خاندان برباد ہونے سے روکنے کیلئے ایک بڑی کامیاب رکاوٹ بنے گے ،آئندہ دو ہفتوں میں" نشے سے انکار "بحالی سینٹر کے قیام کا باقاعدہ افتتاح کر دیاجائے گا۔ پاکستان سویٹ ہوم کے سربراہ زمرد خان نے کہا کہ سویٹ ہوم صرف اللہ کی رحمت ہے ، ہم جو سوچتے ہیں وہ ہو جاتا ہے شہر بھر کے تاجروں ،صنعت کاروں ، ڈاکٹروں ،انجینئروں ،وکلا اور بیورو کریٹس نے ساتھ دے کر سویٹ ہوم کو پاکستان میں گیم چینجر کی حاصل دے دی ہے۔ تقریب میں راجا شہباز خان ، سرفرا ز خان ، شعیب امجد ، جہازیب ،چوہدری شفیق ،چوہدری افتخار ، عاطف مغل ،نوید ملک ،ایس ایس پی (ر ) جمیل ہاشمی اور زبیر شیخ کے علاوہ راولپنڈی سے تعلق رکھنے والی اراکین قومی اور صوبائی اسمبلی بھی موجود تھیں ۔
اسلام آباد سے مزید