کوئٹہ(آن لائن)بلوچستان گڈز ٹرک اونرز ایسوسی ایشن رجسٹرڈ کوئٹہ نے بیان میں کہا ہے کہ مغربی بائی پاس کا کام سست روی کا شکار ہے متعلقہ حکام نوٹس لیں اور کام کی رفتار کو بڑھائیں ہزار گنجی بائی پاس کی تعمیر کو جلد سے جلد مکمل کیا جائے خیزی چوک آئے روز بند ہوتاہے جس سے عوام اور ٹرانسپورٹرز مشکلات میں مبتلا ہیں جو متعلقہ اداروں اور حکام کیلئے سوالیہ نشان ہے جس کو عوام اور ٹرانسپورٹرز برداشت نہیں کرے گے حکومت مہربانی کر کے مغربی بای پاس کو جلد سے جلد تعمیر کر کے ہمارا دیرینہ مسئلہ کو حل کریں بصورت دیگر ٹرانسپورٹر احتجاج کرنے پر مجبور ہونگے۔