بھارتی فلم ساز ایٹلی شاہ رخ خان کے ساتھ اپنی فلم جوان کی کامیابی کے بعد اب ان کے بڑے مداح بن گئے۔
اپنے حالیہ انٹرویو کے دوران ایٹلی نے کہا ہے کہ وہ شاہ رخ خان کی فلم ڈنکی سب سے بڑی اسکرین پر دیکھیں گے۔
واضح رہے کہ فلم جوان ایٹلی کی ہندی سنیما میں پہلی فلم ہے جو کامیابی کے جھنڈے گاڑتے ہوئے ریکارڈ بنانے کی جانب گامزن ہے۔
فلم نے کل تک 484 کروڑ کا بزنس کرلیا تھا اور امکان ظاہر کیا جارہا تھا کہ یہ 19 ستمبر کو 500 کروڑ کا ہندسہ عبور کرجائے گی۔
فلم کی کامیابی سمیٹنے والے ایٹلی شاہ رخ خان کے بڑے مداح بن گئے، اور شاہ رخ خان کی نئی فلم ڈنکی کا بےصبری سے انتظار کر رہے ہیں۔
فلم ساز راج کمار ہیرانی کی یہ فلم ڈنکی رواں برس کرسمس کے موقع پر نمائش کےلیے پیش کی جائے گی جس میں شاہ رخ خان مرکزی کردار میں نظر آئیں گے۔
تاہم اپنے تازہ انٹرویو کے دوران فلم ساز ایٹلی نے اس کا ذکر بھی کر ڈالا اور کہا وہ فلم کو سب سے بڑے پردے پر دیکھیں گے۔
انکا کہنا تھا کہ میں اس فلم کے لیے بہت ہی پرجوش ہوں اور فلم کو بہت بڑے پردے پر دیکھنے کا منصوبہ بنارہا ہوں۔
انہوں نے بتایا کہ فلم ساز راجکمار ہیرانی فلم جوان کے سیٹ پر انکے پاس آئے تھے اور انہوں نے فلم کی مکسنگ کے دوران بنائی گئی پہلی ریل بھی دیکھی۔ مجھے ہیرانی سر سے پیار ہے اور اسی وجہ سے میں انکی فلم ڈنکی کا بےچینی سے انتظار کر رہا ہوں۔