• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

11 ملزمان گرفتار، بھاری مقدار میں منشیات، گٹکا اور ماوا برآمد

کراچی( اسٹاف رپورٹر )سائٹ اے پولیس نے بین الصوبائی منشیات سپلائر کو 2 کلو چرس،ایک کلو افیون، 260 گرام آئس اور 120گرام کرسٹال سمیت گرفتار کر لیا ،پاک کالونی پولیس نے جوا، سٹہ اور گٹکا فروشی میں ملوث 7 ملزمان کو گرفتار کر لیاملزمان کے قبضہ سے 50 پڑیاں مضحر صحت ماوا اور 6 کلو چھالیہ برآمد ہوئی ہے ،مومن آباد پولیس نے منشیات فروشی میں ملوث مطلوب ملزم راشد ولد محمد اسلم کو گرفتار کرکے 25 گرام آئس برآمد کرلی ،رضویہ سوسائٹی پولیس نے تعلیمی اداروں میں منشیات فروشی میں ملوث گروہ کے اہم رکن شہریار ولد زاہد کو ناظم آباد نمبر ایک سے گرفتار کرکے 1 کلو گرام سے زائد چرس برآمد کرلی ،نیو کراچی پولیس نے رکشا میں گٹکا ماوا سپلائی کرنے والے ملزم محمد فاروق کو گرفتار کر کے 200 پیکٹ تیار گٹکاماوا برآمد کرکے رکشا قبضے میں لے لیا ،کھوکھراپار پولیس نے گٹکا ماوا فروشی میں ملوث مطلوب و مفرور ملزم شکیل احمد کو گرفتار ک کے بڑی مقدار میں مختلف برانڈز کا پیک شدہ گٹکا تمباکو برآمد کرلیا ۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید