• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا کی جائے پیدائش کی تحقیقات کیلئے چین مدد کرے، ڈبلیو ایچ او

جنیوا (نیوز ڈیسک) عالمی ادارۂ صحت کے سربراہ ٹیڈروس ایڈہانوم نے کہا ہے کہ کورونا کی ابتدا کی تحقیقات کیلئے نیا مشن بھیجنےکو تیار ہیں جس کے لیے چین تعاون کرے۔ برطانوی نشریاتی اخبار کے مطابق عالمی ادارۂ صحت کے سربراہ نے چین سے مطالبہ کیا کہ وہ کورونا وائرس کی جائے پیدائش کی تحقیقات کے لیے آنے والے تفتیش کاروں کو مکمل رسائی دے۔ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے سربراہ ٹیڈروس ایڈہانوم نے مزید بتایا کہ کورونا وائرس کی ابتدا کہاں سے ہوئی، اس پر تحقیقات مکمل نہیں ہوئی ہے اور اس حوالے سے مزید معلومات کے لیے چین پر دباؤ ڈال رہے ہیں۔ڈبلیو ایچ او کے سربراہ ٹیڈروس ایڈہانوم نے کہا کہ اگر چین نے رضامندی ظاہر کی تو تفتیش کاروں کو چین کے شہر وہان بھیجا جائے گا جہاں سب سے پہلے کورونا کا کیس سامنے آیا تھا۔دوسری جانب چین نے دعویٰ کیا ہے کہ کورونا کی ابتدا امریکا سے ہوئی جہاں ایک پھیپھڑوں کے مرض کی وبا پھوٹی تھی اور امریکا نے اس سے دنیا کو بروقت آگاہ نہیں کیا تھا۔ یوں یہ اہم معاملہ دو بڑی قوتوں کے درمیان تنازعات اور الزامات کا شکار ہوگیا اور دنیا میں 70لاکھ اموات کا سبب بننے والے کورونا وائرس کی جائے پیدائش سے متعلق تحقیقات رک گئی تھیں۔
یورپ سے سے مزید