• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبرپختونخوا‘مختلف شہروں میں12کروڑ 49 لاکھ روپے سے زائد جرمانے عائد

پشاور( جنگ نیوز) پیسکو ٹاسک فورسز کی جانب سے پشاور، مردان، صوابی، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ڈی آئی خان، سوات، بنوں اور خیبر سرکلز میںبجلی چوری کیخلاف چھاپے مارنے کا سلسلہ جاری ہے ، جرمانے کیے جا رہے ہیں اور گرفتاریں عمل میں لائی جا رہی ہیں۔ گزشہ روز سے جاری اس آپریشن کے دوران 3047سے زائد کنڈے ہٹائے جا چکے ہیں اور تقریبا12کروڑ 49لاکھ روپے سے زائد کے جرمانے عائد کئے جا چکے ہیں۔ اس کے علاوہ بجلی چوری میں ملوث افرادکو موقع پر گرفتار کر کے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
پشاور سے مزید