اسلام آباد(وقائع نگار) ایس اینڈ گلوبل پاکستان نے نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی کے ساتھ مفاہمت کی یادداشت پردستخط کردیئے ۔ اس اسٹریٹجک شراکت داری سے دونوں اداروں کو ریسرچ، صنعتی تعلقات، ٹریننگ اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے میں مدد ملے گی ۔پرو ریکٹر آر آئی سی ڈاکٹر رضوان ریاض اور منیجنگ ڈائریکٹرایس اینڈ پی گلوبل مجیب ظہور نے نسٹ میں منعقدہ تقریب میں ایم او یو پر دستخط کئے ۔ رضوان ریاض نے کہا کہ نسٹ طلباء کو نہ صرف تعلیم بلکہ ہنر سے بھی آراستہ کرنا چاہتا ہے۔