• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

احتجاجی قیادت سے وزیراعظم آزاد کشمیر کے مذاکرات کا خیر مقدم

برمنگھم ( نمائندہ جنگ) محمد سعید مغل ایم بی ای، لبریشن لیگ کے چوہدری شیر عالم، بیرسٹر محمد اشرف، افتخار عزیز ایڈووکیٹ، واجد بشیر اور دیگر نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر میں بجلی کی ضرورت 400میگا واٹ جبکہ پیداوار 3200میگاواٹ ہے اس کے علاوہ بجلی کی پیداوار کا پوٹینشل 11ہزار میگا واٹ ہے اس کے باوجود آزاد کشمیر کا خطہ کم وولٹیج اور لوڈ شیڈنگ کا سامنا کررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آزادکشمیر میں بجلی کے بلز میں اضافی ٹیکسز پر عوامی احتجاجی تحریک جو ڈسٹرکٹ بار میرپور کے سابق صدر ذوالفقار احمد راجہ اور صدر بار کامران شریف کی قیادت میں شروع ہوئی تھی،کے حوالے سے وزیر اعظم آزادکشمیر چوہدری انوار الحق نے مذاکرات کیلئے احتجاجی قیادت کو اسلام آباد کشمیر ہاؤس بلا یا جس کا اوورسیز کمیونٹی خیر مقدم کرتی ہے۔ رہنماؤں نے کہا کہ واپڈا کو یہ حق نہیں پہنچتا کہ وہ آزادکشمیر سے پانچ روپے کی لاگت سے بجلی خریدے اور کشمیریوں کو 65روپے میں بیچے،یہ کہاں کا انصاف ہے۔
یورپ سے سے مزید