• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوٹیوب نے برطانوی کامیڈین کے اشتہارات معطل کردیئے

لندن (نیوز ڈیسک) معروف ویڈیو اسٹریمنگ سروس یوٹیوب نے برطانوی کامیڈین رسل کی ویڈیوز پر اشتہارات معطل کردیئے۔ یوٹیوب نے یہ اقدام اداکار پر خواتین پر جنسی حملوں کے الزامات سامنے آنے کے بعد اٹھایا ہے اور ان کے چینل پر 6ملین سے زیادہ سبسکرائبر موجود ہیں۔ ویڈیو پلیٹ فارم کی پابندی کا اطلاق رسل برانڈ کے ان تمام اکاؤنٹس اور چینلز پر بھی ہوگا جسے وہ خود چلاتے ہیں۔ برطانوی میڈیا کے مطابق تحقیقات سے ظاہر ہوا کہ برانڈ پر 2006اور2013 کے درمیان چار خواتین نے آبروریزی سمیت جنسی زیادتی کا الزام لگایا تھا جبکہ 48سالہ یو ٹیوبر نے رضا مندی کے بغیر جنسی تعلقات قائم کرنے کے الزام سے انکار کیا ہے۔ پولیس کے مطابق انہیں 2003میں ہونے والی جنسی زیادتی کا نیا الزام موصول ہوا ہے جبکہ نئے الزامات سامنے آنے پر رسل برانڈ کے لائیو شوز منسوخ کردیئے گئے ہیں۔
یورپ سے سے مزید