• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی(اسٹاف رپورٹر) فروری میں ممکنہ عام انتخابات کے سببپاکستان سپر لیگ 9کوعرب امارات منتقل کیے جانے کا امکان ہے۔ البتہ فرنچائز مالکان لیگ پاکستان میں ہی کرانے کے خواہاں ہیں، ان کے اصرار پرپاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل گورننگ کونسل کا اجلاس پیر 25 ستمبر کو طلب کیا ہے۔ پی ایس ایل 8 کا حساب کتاب بھی نہ دینے پر فرنچائز ناخوش ہیں۔ پی ایس ایل ہیڈ کی تقرری کے لیے پی ایس ایل مالکان سے صلاح مشورہ نہیں کیا گیا۔ پی ایس ایل کی ونڈو فروری مارچ میں ہے تاریخوں کے لیے فرنچائز کو اعتماد میں نہیں لیا گیا۔