کراچی ( اسٹاف رپورٹر )بہادر آباد پولیس نے موٹر سائیکل لفٹنگ میں ملوث افغان گینگ کو گرفتار کر لیا،پولیس کے مطابق ملزمان موٹر سائیکلوں کو کھول کر پارٹس کی شکل میں بھی فروخت کرتے تھے،ملزمان سے چوری شدہ موٹر سائیکلیں اور پارٹس رم، ٹائر اور دیگر سامان بھی ملا ہے، ملزمان میں غلام رسول اور اختر محمد شامل ہیں، ساتھی فرار ہو گیا۔