کراچی (اسٹاف رپورٹر) پروجیکٹ ڈائریکٹر کراچی واٹر اینڈ سیوریج سروسز امپرومنٹ پروجیکٹ محمد رفیق قریشی کا فوری تبادلہ کر دیا گیا ہے حکومت سندھ نے ان سےڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر فنانس کراچی واٹر کارپوریشن کا اضافی چارج بھی واپس لے لیا ہے کے ڈبلیو ایس ایس آئی پی کا نیا پی ڈی ایڈیشنل سیکرٹری ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن اینڈ نارکو ٹکس کنٹرول ڈپارٹمنٹ گریڈ 19 کے ایکس پی سی ایس افسر ابوالاعلیٰ بھٹی کو تعینات کیا گیا ہے