• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی محتسب کا نیا میکنزم، یومیہ 700شکایات کا ازالہ ہونے لگا

اسلام آباد (طاہر خلیل، نمائندہ خصوصی) وفاقی محتسب کے نئے میکنزم سے یومیہ 700شکایات کا ازالہ ہونے لگا، سب سے زیادہ شکایات پنشن، بجلی، بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام اور انشورنس محکموں سے متعلق ہیں۔ نیوز کانفرنس سے خطاب کے دوران وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی نے ادارے کی کارکردگی رپورٹ پیش کی۔ وفاقی محتسب نے کہا کہ وفاقی محتسب پاکستان کا محتسب کے بین الاقوامی اداروں میں بہت نمایاں کردار ہے۔ وفاقی محتسب میں رواں سال کے دوران آج تک ایک لاکھ 33 ہزار سے زائد شکایات آچکی ہیں جبکہ ایک لا کھ 32 ہزار سے زائد شکایات کے فیصلے کئے جا چکے ہیں۔
اسلام آباد سے مزید