راولپنڈی ،اسلام آباد(سٹاف رپورٹر، خصوصی نامہ نگار) راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں شہری ایک گاڑی 19موٹرسائیکلوں ،طلائی زیورات ،موبائل فونز،دیگراشیاء سے محروم ہو گئے ، 10افراد سے جھپٹا مارکرموبائل چھین لئے گئے۔ وفاقی دارالحکومت میں بھی شہریوں کو دو گاڑیوں، دس موٹر سائیکلوں،زیورات، موبائل فونز سے محروم کر دیا گیا۔ سٹریٹ کرائم میں متعدد افراد سے موبائل، نقدی چھین لی گئی۔ چوری کی وارداتوں میں شہری زیورات نقدی سے محروم ہو گئے۔