کوئٹہ(پ ر)زمیندار ایکشن کمیٹی کے وفد نے جنرل سیکرٹری حاجی عبدالرحمن بازئی کی قیادت میں کیسکو چیف اورچیئر مین /ارکان بورڈ آف ڈائریکٹرز سے ملاقات کی جس میں زرعی ٹیوب ویلز کی بجلی اور بلوں سے متعلق تفصیلی بحث کی گئی کیسکو حکام کی جانب سے زمینداروں کوسفارشات دی گئی کہ 2015ء کے معاہدے کے تحت زمیندار 10ہزار موجودہ بل اور 6ہزار روپے بقایاجات کی ادائیگی یقینی بنانے اور تمام سبسڈی والے ٹیوب ویلز پر میٹرز نصب اور2015ء کے معاہدے میں نقائص کو دورکرنے کیلئے معاہدے کو روائز کرنے کی ضرورت ہے جس پر ایکشن کمیٹی نے مطالبہ کیاکہ فی الفور تما زرعی ٹیوب ویلز کی بجلی بحال کی جائےبصورت دیگر 21ستمبر کو کمیٹی کے اجلاس میں کیسکو سفارشات زمینداروں کے سامنا رکھنا مشکل ہوگا ۔