کراچی (اسٹاف رپورٹر)جیو نیوز کے اشتراک سے آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں جاری ”پاکستان تھیٹر فیسٹیول“ کے بارہویں روز اجوکا تھیٹر گروپ کی جانب سے معروف ادیب و ڈرامہ نگار سعادت حسن منٹو کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے تھیٹر پلے ”کون ہے یہ گستاخ“ اردو زبان میں پیش کیا گیا، تھیٹر کے آغاز میں صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ اور رائٹر شاہد ندیم نے اپنے خیالات کا اظہار کیا، صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ نے کہاکہ ہم اپنے لوگوں کو خراج عقیدت پیش کررہے ہیں جس میں بڑے لوگوں کو شامل کرنا چاہتے ہیں، آج کا تھیٹر شاہد ندیم کی انتھک محنت کا نتیجہ ہے، پاکستان سے باہر اور ساری عمر انہوں نے اپنی ٹیم کے ساتھ مل کر کام کیا، ہمارے اصلی ہیرو یہ لوگ ہیں۔