• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عید میلادالنبیﷺ، مرکزی جلوس نیو میمن مسجد سے برآمد ہوگا

کراچی (اسٹاف ر پو ر ٹر)جما عت اہلسنّت پاکستان کراچی کے امیر علامہ سید شاہ عبد الحق قادری نے کہا کہ عید میلاد النبی ﷺ کامرکزی جلو س میلا د النبی جمعہ29 ستمبرتین بجے سہ پہر نیو میمن مسجد بولٹن مارکیٹ سے علماء و مشائخ کی قیادت میں برآمد ہوگاجوایم اے جناح روڈ کے راستے نشتر پارک پہنچے گا جہاںمیلاد مصطفیٰﷺ کانفرنس سے علماء کرام و قائدین اہلسنّت خطاب کرینگے، کچھی میمن ہال گاڑی کھاتہ میں پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر صبح سے لیکر رات گئے تک کراچی کے تمام اضلاع سے جلوس برآمد ہوں گے،جلوس اور جلسے کے انتظامات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے، انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ مرکزی جلوس سمیت تمام جلوسوں کی مانیٹرنگ کیلئے سی سی ٹی وی کیمروں وداخلی راستوں پر سرچنگ گیٹ کی تنصیب،بم ڈسپوزل اسکواڈ اور اہلکاروں کی تعیناتی یقینی بنائی جائے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید