• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایک شخص نے مبینہ خودکشی کرلی، مختلف حادثات میں 6 افراد جاں بحق

کراچی (اسٹاف رپورٹر)شہر میں مختلف حادثات میں 6 افراد جاں بحق ہوگئے، ایک شخص کی لاش ملی ،ایک شخص نے مبینہ خود کشی کرلی ،تفصیلات کے مطابق سعودآباد تھانے کی حدود ملیر کالا بورڈ کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار 40 برس کا سلمان جاں بحق ہوگیا ، پرانا گولیمار ریکسل پل پر ٹریفک حادثے میں راہگیر جاں بحق ہو گیا،فوری شناخت نہیں ہوسکی ، عائشہ منزل کے قریب ٹریفک حادثے میں موٹرسائیکل سوار35 برس کا عبدالرحیم موقع پر جاں بحق اور 45 برس کا محمد اقبال زخمی ہوگیا، کالا پل ہزارہ کالونی کے قریب ٹریفک حادثے میں 24 برس کا نوجوان جاں بحق ہوگیا،سپرہائی وے اسحاق بلوچ گوٹھ درگار ہوٹل کے قریب ٹریفک حادثے میں 17برس کا دائو د جاں بحق ہوگیا،لانڈھی کے علاقے قذافی ٹائون میں ٹرین کی زد میں آکر 65 برس کا در محمد جاں بحق ہوگیا ، دریں اثنا پرانا گولیمار ماما چوک کے قریب سے ملنے والی 45 برس کے نامعلوم شخص کی لاش، سردخانے منتقل کی گئی ،علاوہ ازیں بلدیہ ٹاون نمبر 2 میں واقع گھر میں 27 برس کے عمیر خان ولد زمان خان نے مبینہ پھندا لگا کر خودکشی کرلی ،پولیس کے مطابق متوفی کے والدین نے بتایا ہے کہ عمیر نے 6 برس قبل پسند کی شادی کی تھی، چند ماہ قبل میاں بیوی میں کسی بات پر جھگڑا ہوا تو بیوی اپنے میکے چلی گئی اور عمیر خان سے علیحدگی اختیار کرلی تھی۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید