وٹفورڈ (نمائندہ جنگ) پاکستانی اور کشمیری بین الاقوامی تنظیم اور گلوبل پاک کشمیر سپریم کونسل کے چیئرمین راجہ سکندر خان اور صدر کالا خان نے مشترکہ بیان میں سکھ رہنما ہردیپ سنگھ نجار کے قتل پر کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کے موقف کو سراہا ہے۔ راجہ سکندر خان اور کالا خان نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ وہ فیکٹ فائنڈنگ مشن بھارتی مقبوضہ کشمیر میں بھیجے تاکہ کشمیری رہنماؤں کی شہادتوں اور گمشدگیوں کے ساتھ وسیع پیمانے پر انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی بھی کی تحقیقات کی جا سکیں۔