کراچی(اسٹاف رپورٹر) الیکشن کمیشن کے مطابق پاکستان میں کل ووٹرز بارہ کروڑ 69لاکھ 80 ہزار272جبکہ 2018کے عام انتخاب میں ملک میں ووٹرز کی تعداد دس کروڑ 59لاکھ 55 ہزار 409 تھی‘ 2023 میں ووٹرز کی تعداد میں 2کروڑدس لاکھ 24 ہزار 863 ووٹرز کا اضافہ ہوا ہے‘ اسلام آباد میں ووٹرز کی تعداد دس لاکھ 41ہزار 554 ‘پنجاب میں 7 کروڑ 23 لاکھ دس ہزار 582 ‘سندھ میں 2 کروڑ 65 لاکھ ایک ہزار 161 ‘کے پی کے میں 2 کروڑ 16 لاکھ 92 ہزار 381 ‘بلوچستان میں ووٹرز کی تعداد 52 لاکھ 84 ہزار 594 ہے ۔