• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک میں بھوک و غربت کے ذمہ دار شہباز اور ڈار ہیں، پیپلز پارٹی

لاہور(سپیشل رپورٹر ) پیپلزپارٹی کے رہنما فیصل میر کے انتخابی دفتر میں بلاول بھٹو زرداری کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا ،فیصل میر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں بھوک اور غربت کے ذمہ دار شہباز شریف اور اسحاق ڈار ہیں۔انہوں نے کہا کہ15ماہ میں ملکی معیشت تباہ کر کے ن لیگ نے عوام کا کچومر نکال دیا ہے۔قائم مقام صدر پیپلز پارٹی وسطی پنجاب رانا فاروق سعیدنے کہا کہ نواز شریف کو شہروں میں چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی۔مریم نواز اور شہباز شریف ہمیشہ کی طرح اپنے اے سی اور ڈی سی لگوا کر سمجھتے ہیں کہ دھاندلی کر کے الیکشن جیت جائیں گے۔ مزید برآںپیپلز پارٹی لاہور کے سابق صد میاں مصباح الرحمان نے بلاول ہاؤس میں سابق صدر آصف علی زرداری سے تفصیلی ملاقات کی۔