• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی جی پنجاب کا بجلی چوروں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کاحکم

لاہور(کر ائم رپو رٹرسے)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے بجلی چوری سے ملکی خزانے کو نقصان پہنچانے والے ملک و سماج دشمن عناصر کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کیلئے تمام آرپی اوز، سی پی اوز اور ڈی پی اوز کو احکامات جاری کئے ہیں، آئی جی نے خصوصی ویڈیو پیغام میں بتایا کہ پنجاب پولیس بجلی چوروں کے خلاف روزانہ 1 ہزار سے زائد مقدمات درج کر رہی ہے، بجلی چوری میں ملوث سماج دشمن عناصر ملکی خزانے کو سالانہ 600 ارب روپے کا نقصان پہنچا رہے ہیں۔
لاہور سے مزید