ملتان(سٹاف رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ ملتان بینچ کے جج مسٹر جسٹس شاہد کریم نے ڈیرہ غازی خان میں وکلا کالونی کی وکلاء کے نام منتقلی رپورٹ عدالت میں پیش نہیں کرنے سے متعلق درخواست پر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ڈیرہ غازی خان کو اراضی کا انتقال کرا کر رپورٹ سوموار 25 ستمبر کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا ہے۔جسٹس صادق محمود خرم نے تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریٹریشن کوٹ ادو میں 3 کروڑ 80 لاکھ روپے سے زائد کرپشن کے مقدمہ میں ملوث ملزمان کی اپیل پر سماعت کرتے ہوئے فیصلہ محفوظ کرلیا ہے ۔جسٹس محمد وحید خان نے 12 سالہ کمسن بچی کو مبینہ طور پر جنسی ہوس کا نشانہ بنانے کے مقدمہ میں ملوث ایک ملزم اسلام کی عبوری ضمانت پر سماعت 4 اکتوبر تک ملتوی کرنے کا حکم دیا ہے۔