• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک کو بحرانوں سے نکالنے کیلئے انتخابات ناگزیر ہیں، تحریک انصاف

کوئٹہ (پ ر) تحریک انصاف کے رہنما حاجی سیف الله خان کاکڑ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف محب وطن جماعت ہے، ہمیں ملک کی بقاء اور استحکام اپنی جان سے بھی زیادہ عزیز ہے، وطن عزیز کو بحرانوں سے نکالنے کیلئے فوری شفاف انتخابات ناگزیر ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے تحریک انصاف کا صوبائی سیکرٹریٹ کھولنے کے حوالے سے معزز عدالت کے حکم کا خیر مقدم کیا ،انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف ملک کی مقبول ترین اور وفاق کی علامت جماعت ہے، پارٹی کی حب الوطنی کو شک کی نگاہ سے نہ دیکھا جائے، ملک کی ترقی و خوشحالی اور استحکام و بقاء کیلئے ہم جان کی بازی بھی لگا دیں گے، انہوں نے ملک کو درپیش آئینی سیاسی اور معاشی بحرانوں پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تجربات کرنے کے بجائے بروقت شفاف انتخابات کراکے ملک کو بحرانوں سے نکالا جا سکتا ہے۔
کوئٹہ سے مزید