کراچی(ایجنسیاں) پاکستان ریلوے نے کراچی سے لاہورجانے والی شالیمار ایکسپریس بند کر نے کا فیصلہ کیا ہے ‘شالیمار ایکسپریس روزانہ کی بنیاد پر 20لاکھ روپے خسارے میں تھی۔این این آئی کے مطابق ریلوے حکام نے کہا ہے کہ شالیمار ایکسپریس ٹرین بند نہیں کی گئی،شالیمار ایکسپریس کی جگہ عوام ایکسپریس کی بحالی کا فیصلہ زیر غور ہے۔ ٹرین کی بندش کے حوالے سے تاحال کوئی فیصلہ نہیں ہوا،شالیمار ایکسپریس معمول کے مطابق چل رہی ہے،مسافر شیڈول کے مطابق ٹکٹوں کی بکنگ کروا سکتے ہیں۔ٹرین کی بندش کے حوالے سے اعلی حکام کے فیصلے کے بعد باقاعدہ حتمی حکم نامہ جاری کیا جائے گا۔