کراچی (اے پی پی) نگران وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر نے جامعہ کراچی میں اساتذہ کی ہڑتال کا نوٹس لیتے ہوئے سیکرٹری یونیورسٹی اینڈ بورڈز سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔ جاری اعلامیہ کےمطابق وزیراعلیٰ سندھ نے اساتذہ کو تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ جامعہ کراچی کے اساتذہ کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے۔