کراچی (جنگ نیوز) کم وقت میں اپنی جاندار اداکاری سے ناظرین کا دِل جیتنے والی نامور اداکارہ ہیرا سومرو نے کہا ہے کہ اداکار فواد خان کے ساتھ مرکزی کردار ادا کرنے کی خواہش ہے۔ اِن خیالات کا اظہار اُنہوں نے ”جیونیوز“ کے شو ”ہنسنا منع ہے“ میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ہیرا سومرو نے حاضرین کی جانب سے پوچھے گئے سوالوں کے دلچسپ جواب بھی دیئے اور اُن کے ساتھ شو کے دوران مختلف گیمز بھی کھیلے گئے۔ ہیرا سومرو کی گفتگو کا احوال ہفتہ شب 11 بجکر5منٹ پر ملاحظہ کریں گے۔ میزبان تابش ہاشمی ہیں۔