• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہری کی شکایت پر ایس ایچ او کلاکوٹ کا نوٹس‘ فوری انصاف فراہم

کراچی (اعظم علی )نگراںسندھ حکومت کی جانب سے پولیس میں تقرراورتبادلوں کے بعد بہتری کے آثار آنا شروع ہوگئے ۔ایس ایچ او کلاکوٹ محمدمٹھل بلوچ نے شہری کی شکایت کا نوٹس لیتے ہوئے فوری انصاف فراہم کردیا۔تفصیلات کے مطابق کلاکوٹ پولیس کے چند اہلکاروںنے گزشتہ شب ہوٹل سے کھاناخریدکر جانے والے ایک بیگناہ شہری کو بلاوجہ ڈیڑھ گھنٹہ تھانے میں بٹھائے رکھا اورموٹرسائیکل ‘پیسے اوردیگر اشیاء اپنے قبضے میں لےلیں ‘شہری کی شکایت پرنئے تعینات ایس ایچ اومٹھل بلوچ نے فوری طورپر ملوث اہلکاروں کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے شہری کو اس کی تمام اشیاء لوٹا دیں ۔
ملک بھر سے سے مزید