• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دانیال سلیم گیلانی نے وزارت اطلاعات میں ڈائریکٹر اے بی سی کا منصب سنبھال لیا

اسلام آباد (فاروق اقدس/نامہ نگار خصوصی) وزارت اطلاعات و نشریات کے سینئر افسر دانیال سلیم گیلانی نے اپنی نئی ذمہ داریوں کے طور پر وزارت اطلاعات میں ڈائریکٹر آڈٹ بیورو آف سرکلولیشن (اے بی سی) کا منصب سنبھال لیا ہے، اس سے قبل وہ فرانس میں پاکستانی سفارتخانے میں پریس قونصلر کی حیثیت سے فرائض انجام دے رہے تھے ، دانیال سلیم گیلانی جن کا شمار انفارمیشن گروپ کے سینئر اور انتہائی باصلاحیت اور تجربہ کار حکام میں ہوتا ہے، اس سے قبل وہ فلم سنسر بورڈ کے چیئرمین اور قومی ایئر لائن کے ترجمان کی حیثیت سے بھی ذمہ داریاں انجام دے چکے ہیں۔
ملک بھر سے سے مزید