• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیئرمین نیب کی ڈی جی FIA سے ملاقات، تعاون بڑھانے پر اتفاق

اسلام آباد (ایجنسیاں) چیئرمین نیب لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد نے ایف آئی اے ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا اور ڈی جی ایف آئی اے محسن حسن بٹ سے ملاقات کی۔ جس میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا، جبکہ احتساب اور تفتیش میں بہتری لانے کیلئے تبادلہ خیال کیا گیا

جمعہ کو وفاقی تحقیقاتی ادارے(ایف آئی اے)کے ٹویٹ میں کہا گیا ہے کہ دونوں اداروں کے سربراہان کے درمیان ملاقات میں احتساب، تفتیش، اور صلاحیتوں میں بہتری کیلئے تعاون اور ہم آہنگی کو بڑھانے کی حکمت عملیوں پر توجہ مرکوز کی گئی۔

اہم خبریں سے مزید