نیویارک (جنگ نیوز)امریکی کمیشن برائے بین الاقوامی مذہبی آزادی نے بھارت میں مذہبی آزادیوں میں کمی کی نشان دہی کر تے ہوئے کہا ہے کہ انڈیا میں مسلمانوں ، سکھوں اور مسیحیوں پر حملے بڑھ گئے ہیں، کمیشن کی جانب سے امریکی وزارت خارجہ کو بھارت کو قابلِ تشویش ملک نام زد کرنے کی سفارش کردی گئی، اقوام متحدہ کے اقلیتی مسائل پر خصوصی نمائندے فرنینڈ ڈی ویرنس نے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کے بعدلوگوں کوحق رائےدہی سےمحروم کیاگیا۔