• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کچلاک: پولیس موبائل پر دستی بم حملہ، فائرنگ، ایک اہلکار زخمی

کوئٹہ (نمائندہ جنگ)کچلاک پولیس موبائل پر کلی سملی کے قریب دہشت گردوں کا دستی بم حملہ اور فائرنگ ایک اہلکار زخمی ہو گیا جوانوں نے جرات کا بہاری کا مظاہرہ کرتے جوابی کارروائی کی حملہ آور فرار ہو گئے،واقعہ کلی سملی بائی پاس پر پیش آیا، جوانوں کی جوابی فائرنگ سے حملہ آور فرارہوگیا، پولیس کے مطابق کچلاک پولیس کا حولدار ثنا اللہ دو کانسٹیبل شاہ زیب ٗ عبدالہادی اور ڈرائیور کے ہمراہ گاڑی میں جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب گشت کر رہے تھے کلی سملی بائی پاس پرموٹرسائیکلوں پر سوار چھ دہشت گردوں نے گاڑی پر دستی بم پھینکا اور شدید فائرنگ شروع کر دی ۔
اہم خبریں سے مزید