• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ: ڈپیوٹیشن پر کام کرنیوالے مزید 4 افسران کی خدمات واپس

اسلام آباد(نمائندہ جنگ)چیف جسٹس پاکستان،مسٹر جسٹس قاضی فائز عیسی نے سپریم کورٹ میں ڈپیوٹیشن پر کام کرنے والے مزید چار افسران کی خدمات کو ان کے متعلقہ اداروں کو واپس کر دی ہیں ۔ایڈیشنل رجسٹرار عامر سلیم رانا ، ڈپٹی رجسٹرار محمد اویس ، منورعلی اور سینئرآڈیٹر محمد اکرم کی خدمات متعلقہ اداروں کے سپرد، رجسٹرار آفس سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ایڈیشنل رجسٹرار عامر سلیم رانا اور ڈپٹی رجسٹرار محمد اویس کی خدمات کو لاہور ہائیکورٹ ، ڈپٹی رجسٹرار محمد منورعلی کی خدمات سندھ ہائیکورٹ جبکہ سینئرآڈیٹر محمد اکرم کی خدمات آڈیٹر جنرل پاکستان کو واپس کردی گئیں ،ڈپٹی رجسٹرار (جنرل)ڈاکٹر شیر افگن کو ایڈیشنل رجسٹرار(ایڈمن)کی اضافی ذمہ داریا ں بھی سونپ دی گئی ہیں۔
اہم خبریں سے مزید