لاہور(خصوصی نمائندہ) ریلوے ملازمین نےجمعہ کے روز پریم یونین کے زیر اہتمام تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے خلاف ڈی ایس آفس سے بوہڑ والا چوک تک منعقدہ ریلی سے صدر لاہور ڈویژن فیاض احمد شہزاد نے خطاب کرتے ہوئےکہا کہ ابھی تک انتظامیہ نے اگست کی تنخواہوں کی ادائیگی نہیں کی ،کمر توڑ مہنگائی نے پہلے ہی جینا دوبھر کررکھا ہے ۔