ملتان(سٹاف رپورٹر)میپکو انتظامیہ نے ایس ڈی او حسن پروانہ محمد عمران شیخ کو میپکو سب ڈویژن کینٹ کا اضافی چارج دے دیا ہے،واضح رہے کہ میپکو انتظامیہ نے صارفین کے ساتھ ناروا سلوک کی شکایات اور فرائض میں غفلت کے الزام میں ایس ڈی او کینٹ راو جنیدکو سب ڈویژن کینٹ سے تبدیل کرکے میپکو ہیڈ کوارٹر رپورٹ کرنے کی ہدایت کی ہے۔