ملتان (سٹاف رپورٹر)مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما و سابق وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز شریف نے کہا ہے کہ21 اکتوبر کو عوام اپنے قائد میاں نواز شریف کا فقید المثال استقبال کریں گئے ۔ مسلم لیگ ن اقتدار میں اکے خوشحالی کا دور واپس لائے گی ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سابق ایم این اے و مسلم لیگ ن ملتان ڈویژن کے جنرل سیکرٹری شیخ طارق رشید سے لاہور میں اپنی ملاقات کے دوران کیا ۔ شیخ طارق رشید نے حمزہ شہباز کو ملتان کے دورہ کی دعوت دی جو انہوں نے قبول کر لی ۔