• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ممتاز آباد میں واسا ٹیوب ویل کا بور بیٹھنے سے شہری پانی سے محروم

ملتان (سٹاف رپورٹر) محکمہ واسا کے شعبہ واٹر سپلائی کی جانب سے مناسب دیکھ بھال نہ کرنے اور بروقت مینٹی نینس نہ ہونے سے واسا کے ٹیوب ویلز کے بور بیٹھنا شروع ہو گئے ہیں ، دیگر علاقوں کی طرح ممتاز آباد کے علاقہ میں بھی واسا کے ٹیوب ویل کا بور بیٹھنے سے شہری گزشتہ کئی روز سے پینے کی صاف پانی سے محروم ہیں - شہریوں نے نئے ٹیوب ویل کی تنصیب جلد مکمل کرنے کی اپیل کی ہے تاکہ انہیں پینے کا صاف پانی میسر آ سکے ، شہریوں محمد علی ، شاہد خان و دیگر کا کہنا تھا کہ گزشتہ ڈھائی ماہ سے ان کے علاقے میں سرکاری پانی نہیں آ رہا ، جس کی وجہ سے انہیں پانی کے حصول میں مشکلات کا سامناہے ۔ ڈائریکٹر انجینئرنگ واسا شیخ عبدالسلام کا کہنا ہے کہ ممتاز آباد کے علاقہ میں نئے ٹیوب ویل کی تنصیب کا کام آخری مرحلے میں پہنچ چکا ہے ، ایک ہفتے تک ٹیوب ویل فعال ہو جائے گا ۔
ملتان سے مزید