• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بجلی چوری سمیت مختلف جرائم میں ملوث افراد کے خلاف کارروائیاں

ملتان(سٹاف رپورٹر) پولیس کی بجلی چوری سمیت مختلف جرائم میں ملوث افراد کے خلاف کارروائیاں کی گئیں پولیس نے گزشتہ دو ہفتوں کے دوران بجلی چوروں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 788 مقدمات درج کر کے 292 بجلی چوروں کو گرفتار کر لیا،گرفتار ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی کر کے سزائیں اور بھاری کیے جا رہے ہیں، پولیس نے بھیک مانگنے، تیز رفتار گاڑیاں چلانے اور گاڑیوں میں ایل پی جی سیلنڈر رکھنے اور غیر قانونی طریقے سے پٹرول فروخت کرنے کے الزام میں ابوبکر، خالد،اختر زاہد ،محمد علی، اکبر،عارف،اعجاز،مشتاق، عبدالستار، محسن، سہیل اور سلیم سمیت 17 افراد کے خلاف متعلقہ تھانوں کی پولیس نے الگ مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کردی، پولیس تھانہ صدر شجاع آباد کو اللہ بخش نے اطلاع دی کہ اس کے گھر ڈاکو داخل ہو کر لوٹ مار کر رہے ہیں ،اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ تو معلوم ہوا ہے کہ ملزم نے ڈکیتی کی جھوٹی اطلاع دی ہے ،پولیس نے ملزم کوگرفتار کر کے واقعے کا مقدمہ درج کر لیا، تھانہ کینٹ پولیس نے موٹر سائیکل سٹینڈ پر اوور چارجنگ کی صورت شہریوں سے بھتہ وصول کرنے کے الزام میں ایک شخص کو رنگ ہاتھوں گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ،پولیس تھانہ صدر شجاع آباد نے اشتہاری ملزم رمضان کی موضع کھاڑ میں موجودگی کی اطلاع پر چھاپہ مارا جہاں پر ملزم غلام حسین نے اشتہاری ملزم رمضان کو فرار کروا دیا، پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی،پولیس تھانہ شاہ رکن عالم نے مخبر کی اطلاع پر عثمان پورہ میں ایک جوئے کے اڈے پر چھاپہ مارا اور ملزمان کو داؤ پر لگی ہزاروں روپے کی رقم سمیت موقع پر رنگ ہاتھوں پکڑ کر مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی،پولیس تھانہ مخدوم رشید کو وقاص شاہ نے درخواست دی کہ اس کو کاروباری لین دین پر جمعہ خان 90 لاکھ 37 ہزار روپے مالیت کا ایک چیک دیا جو کہ بوگس تھا ،پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی،کارڈیالوجی ہسپتال ملتان میں موٹر سائیکل سٹینڈ پر اوور چارجنگ کرنے والوں کے خلاف کینٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا،ملزم کی شناخت محمد ناصر ولد محمد ریاض قوم جٹ سکنہ کڈنی سینٹر ملتان سے ہوئی ۔
ملتان سے مزید