ملتان (سٹاف رپورٹر) جوڈیشل مجسٹریٹ ملتان نے نشتر ہسپتال سے گرفتار جعلی ڈاکٹر کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوانے کا حکم دے دیا، ملزم محمد احسان اپنے آپ کو ڈاکٹر ظاہر کرکے گھناؤنے جرم کا مرتکب پایا گیا، ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے چوری کے مقدمہ میں ملوث ملزم عاصم کی عبوری ضمانت وکلادلائل کے بعد 50 ہزار کے ضمانتی مچلکوں کے عوض کنفرم کرنے کا حکم دیا ہے، ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے شہری کو تشدد کا نشانہ بنانے کے مقدمہ میں ملوث ملزم شکیل کی عبوری ضمانت وکلا بحث کے بعد خارج کرنے کا حکم دیا ہے،ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے اقدام قتل کے مقدمہ میں ملوث ملزم محمد وقاص کی عبوری ضمانت پر سماعت نوٹس جاری کرتے ہوئے 27 ستمبر تک ملتوی کرنے کا حکم دیا ہے،ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے بھاری مقدار میں منشیات برآمد ہونے کے مقدمہ میں گرفتار ملزم جنید افضل کی ضمانت وکلا دلائل کے بعد خارج کرنے کا حکم دیا ہے۔