کوئٹہ(پ ر)پاکستان تحریک انصاف ضلع کوئٹہ کے صدر محمد رحیم کاکڑ اور اقبال شاہ ایڈووکیٹ نے بیان میں کہا ہے کہ آئندہ عام انتخابات میں پی ٹی آئی حصہ لے گی اور بھرپورکامیابی کے ساتھ پورے ملک میں اپنی حکومت بنائے گی۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی کی اولین ترجیح چوروں اور لٹیروں کا احتساب اور ان سے لوٹی ہوئی ملکی دولت واپس لانا ہے۔انہوں نے صوبائی سیکرٹریٹ کی بلاوجہ بندش کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی ایک حقیقت کا نام ہے،آئندہ دور پی ٹی آئی کا ہے اور پوری قوم پی ٹی آئی کے ساتھ ہے۔ انہوں نے کہا کہ چیئرمین سمیت تمام گرفتار رہنماؤں اور کارکنوں کو فوری طور پر رہا کیا جائے۔