• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جوان کے ڈائیلاگ رائٹر کا شاہ رخ کیلئے دل کو چھو لینے والا پیغام

فوٹو: سوشل میڈیا
فوٹو: سوشل میڈیا

شاہ رخ خان جو اپنی فلم جوان کی کامیابی پر پذیرائی اور مداحوں سے پیار سمیٹ رہے ہیں انہیں اب فلم کے ڈائیلاگ رائٹر نے بھی انہیں خوب سراہا، تاہم شاہ رخ نے بھی اتنی ہی گرم جوشی کے ساتھ جواب دیا۔ 

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر فلم جوان کے ڈائیلاگ رائٹر سُمت اروڑا نے فلم جوان کےلیے ڈائیلاگ لکھنے کے اپنے تجربے کو پوسٹ کے ذریعے شیئر کیا۔ 

سُمت اروڑا نے اپنی پوسٹ میں شاہ رخ خان کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے بالی ووڈ کا زندہ بندہ کہا۔ 

اپنی پوسٹ میں سُمت نے شاہ رخ خان کو انتہائی نفیس اور سب کی عزت کرنے والا شخص قرار دیا اور کہا کہ میں نے شاہ رخ خان سے بہت کچھ سیکھا ہے۔ 

انہوں نے یہ بھی کہا کہ میں شاہ رخ خان کے بارے میں پہلے ہی بہت کچھ کہہ چکا ہوں، نہیں جانتا کہ ان کے بارے میں مزید کچھ لکھوں گا کہ نہیں؟ البتہ اتنا ضرور کہنا چاہتا ہوں کہ وہ ایک جادوگر شخص ہیں۔ 

سُمت کا کہنا تھا کہ یہ میرے لیے اعزاز کی بات ہے کہ میں نے شاہ رخ خان کی جادوئی شخصیت کو اتنے قریب سے دیکھا اور ان سے بہت کچھ سیکھا۔

اپنی پوسٹ کے اختتام پر سُمت نے لکھا کہ میں اپنی پوسٹ یہیں ختم کردیتا ہوں ورنہ آپ لوگ کہیں گے کہ اتنا طویل لکھ دیتا ہے۔ 

شاہ رخ خان بھی سُمت اروڑا کی اس پوسٹ کا جواب دینے میں پیش پیش رہے اور کہا کہ "ابھی بھی لمبا ہی لکھا ہے۔"

بالی ووڈ کے بادشاہ نے کہا کہ جوان کو کامیاب بنانے میں آپ اس کا ستون رہے ہیں اور آپکے ڈائیلاگز نے فلم کو یادگار بنادیا۔  


انٹرٹینمنٹ سے مزید