بارسلونا (جواد چیمہ) اسپین میں معروف پاکستانی بزنس مین چوہدری امانت حسین مہر کی لندن میں مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف ،صدر میاں شہباز شریف اور سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے کی طویل ملاقات ہوئی جس میں مسلم لیگ ن کی یورپ میں تنظیمی اور سیاسی صورتحال پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔ اس موقع پر قائد میاں نواز شریف نے انہیں دو سال کیلئے پی ایم ایل این ٹریڈ کوآرڈی نیٹربرائے یورپ نامزد کیا اورنوٹیفکیشن جاری کرایا اس موقع پر انہوں نے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا، چوہدری امانت حسین مہر نے قائد مسلم لیگ ن میاں نواز شریف کو اسپین آنے کی دعوت بھی دی جسے انہوں نے بخوشی قبول کر لیااور کہا کہ پہلی فرصت میں اسپین کا دورہ کیا جائیگا