کراچی( اسٹاف رپورٹر )جیکسن پولیس نے البدر سوسائٹی کیماڑی میں بدنام زمانہ گٹکا ڈیلر کے کارخانے پر چھاپہ مار کر کارخانے سے بھاری مقدار میں چھالیہ، چونا، تباکو اور گٹکا ماوا میں استعمال ہونے والا دیگر مٹیریل برآمد کر کے 6؍ملزمان کو گرفتار کر لیا۔کارخانے سے گٹکا ماوا کی تیاری میں مصروف 6 ملزمان سمیع اللہ،شایان، صدیم،ربنواز،پائندہ خان اور ساجد علی کو گرفتار کر لیا گیا۔