کراچی( اسٹاف رپورٹر )ٹیپو سلطان تھانے کی حدود عمر کالونی کچی آبادی ریلوے ٹریک کے قریب گھر سے ایک خاتون کی تشدد زدہ گلا کٹی لاش جناح اسپتال لائی گئی جہاں اسکی شناخت 30 سالہ انیلہ زوجہ شاہد عباس کے نام سے ہوئی۔ایس ایچ او شوکت ملہن کے مطابق خاتون کو اسکے شوہر شاہد عباس ولد محمد شفیع نے جھگڑے کے دوران چھری سے اسکا گلا کاٹ کر قتل کر دیا اور فرار ہوگیا۔